"فوجی کاروائی کا مقصد انسداد دہشتگردی تھا" پومپیئو کا اقوام متحدہ سے رابطہ

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومیو نے اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو بتایا کہ عراق میں فوجی کارروائی ایران کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام اور امریکیوں کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے

1332344
"فوجی کاروائی کا مقصد انسداد دہشتگردی تھا" پومپیئو کا اقوام متحدہ سے  رابطہ

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومیو نے اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو دو روز قبل عراق میں  کی گئی فوجی کارروائی کی تفصیلات اور اس کے مقاصد سے آگاہ کیا ہے۔

 امریکی وزیرخارجہ نے بتایا کہ عراق میں فوجی کارروائی ایران کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام اور امریکیوں کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے۔

خبر کے مطابق، وزیر خارجہ نے عراق اور شام میں دہشت گرد ملیشیاوں کے ٹھکانوں پر کی گئی بمباری کا مقصد امریکی مفادات کا تحفظ ار ایران کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام کرنا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ عراق میں حالیہ حملوں کے بارے میں امریکی رد عمل کے بعد میں نے آج اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ بات کی ہے اور  انہیں اس حوالے سے اطمینان دلایا ہے کہ یہ کارروائی دہشت گردی کے خلاف جنگ، امریکی شہریوں اور ان کے مفادات کے تحفظ کے زمرے میں آتی ہے۔

ان  کا  کہنا تھا کہ میں نے واضح کیا کہ ہمارے دفاعی اقدام کا مقصد ایران کو روکنا اور امریکیوں کی جانوں کا تحفظ کرنا ہے۔

پینٹاگان نے اعلان کیا  تھا کہ گزشتہ  اتوار کوامریکی طیاروں نے عراقی حزب اللہ ملیشیا کے صدر دفاتر پر بمباری کی جس نتیجے میں ملیشیا کے رہنما ابو علی خزعلی سمیت درجنوں جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے۔

امریکی فوج نے عراق کے صوبہ الانبار میں تین اور شام میں دو فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی بمباری کے نتیجے میں عراقی حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے والے ابتدائی نتائج میں 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

 



متعللقہ خبریں