امریکہ: صومالیہ میں الشباب کے خلاف فضائی حملے

صومالیہ وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کی حالت میں الشباب کے خلاف 3 فضائی حملوں میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے: افریقہ کمانڈ آفس

1331661
امریکہ: صومالیہ میں الشباب کے خلاف فضائی حملے

امریکہ نے ہفتے کے دن صومالیہ میں 90 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے بم حملے کے بعد دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف فضائی حملے کئے ہیں۔

امریکہ کے افریقہ کمانڈ آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق صومالیہ وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کی حالت میں الشباب کے خلاف 3 فضائی حملوں میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کُنیو بارو کے علاقے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 گاڑیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کیلی یو بارو کے علاقے میں بھی 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ " ان حملوں میں معصوم صومالی عوام کو ہدف بنانے والے دہشت گردانہ  اقدام کے ذمہ دار الشباب کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا ہے"۔

واضح رہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہفتے کے آخر میں کسٹم آفس کے قریب بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملہ کیا گیا ۔ جس وقت بم پھٹا اس وقت یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ بس وہاں سے گزر رہی تھی۔ حملے میں 90 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

موغادیشو میں ترکی کے سفیر مہمت یلماز نے حملے میں 2 ترک شہریوں کی ہلاکت کا بھی اعلان کیا تھا۔

ترکی وزارت صحت کی طرف سے حملے میں کثیر تعداد میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج کے لئے 20 افراد پر مشتمل صحت کے عملے کی ٹیم کو صومالیہ بھیجا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں