امریکہ: گرجا گھر میں دوران عبادت فائرنگ ،3 افراد ہلاک

امریکی  ریاست ٹیکساس کے شہر وائٹ سیٹلمنٹ کے ایک  گرجا گھر میں ہونے والی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

1331866
امریکہ: گرجا گھر میں دوران عبادت فائرنگ ،3 افراد ہلاک

امریکی  ریاست ٹیکساس کے شہر وائٹ سیٹلمنٹ کے ایک  گرجا گھر میں ہونے والی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

گزشتہ  شام  ہونے والی فائرنگ کے دوران دو افراد کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور کی ہلاکت بھی ہوئی۔

 حملہ آور پر فائرنگ کرنے والے دونوں افراد عبادت کے موقع پر سکیورٹی پر مامور  رضاکار تھے۔

 پولیس نے ہلاک ہونے والوں کے نام ظاہر نہیں کیے اسی طرح  گرجے  میں فائرنگ کرنے والے کا نام بھی عام نہیں کیا گیا۔

 وائٹ سیٹلمنٹ کے گرجا گھر پر جب فائرنگ ہوئی اُس وقت 250 افراد عبادت میں مصروف تھے۔



متعللقہ خبریں