ٹرمپ کے سابق مشیر 45 دن جیل میں ،20 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر رِک گیٹس کو45 دن کی جیل کے علاوہ 300 گھنٹے سماجی خدمت کرنا پڑے گی اور20 ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا

1325410
ٹرمپ کے سابق مشیر  45 دن جیل میں ،20 ہزار ڈالر جرمانہ بھی  عائد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر رِک گیٹس کو45 دن کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔

 اس کے علاوہ 47 سالہ گیٹس کو 300 گھنٹے سماجی خدمت کرنا پڑے گی اور20 ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

 گیٹس نے اپنی طرف سے مالی بے ضابطگیوں سے متعلق امریکہ  کی وفاقی پولیس ایف بی آئی کے ساتھ جھوٹ بولا تھا پھر انہوں نے خصوصی تفتیش کار رابرٹ میولر کے ساتھ طے پانے والے ایک اتفاق رائے میں اپنے قصور وار ہونے کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔ رِک گیٹس کے بیانات صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق سربراہ پال مینافورٹ کے خلاف مقدمے میں استعمال ہوئے تھے۔

 مینافورٹ کو دھوکہ  دہی کے الزام میں ساڑھے سات سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔



متعللقہ خبریں