امریکہ اور چین کی مسلح افواج کے سربراہان کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات

دونوں کمانڈروں کے درمیان مذاکرات نے امریکہ اور چین کے مابین تعمیری دفاعی تعلقات  پیدا کرنے کا موقع پیدا کیا ہے: ڈِی ڈِی ہالف ہِل

1317372
امریکہ اور چین کی مسلح افواج کے سربراہان کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات

امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل مارک ملِی نے اپنے چینی ہم منصب لی زوجنگ کے ساتھ ہانگ کانگ بندرگاہ کے موضوع پر ٹیلی فونک ملاقات کی۔

امریکی جنرل اسٹاف کے ترجمان کرنل ڈِی ڈِی ہالف ہِل نے مذاکرات سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " دونوں کمانڈروں کے درمیان مذاکرات نے امریکہ اور چین کے مابین تعمیری دفاعی تعلقات  پیدا کرنے کا موقع پیدا کیا ہے"۔

ہالف ہِل نے کہا ہے کہ کمانڈروں نے دونوں ممالک کے درمیان فکری اختلافات کے سلجھاو  میں موثر اور مفید ڈائیلاگ کے موضوع پر اتفاق رائے  کا اظہار کیا ہے۔

مذاکرات کا، چین کے امریکی جنگی بحری جہازوں کو ہانگ کانگ بندرگاہ میں داخلے کی اجازت نے دینے کے بعد  ہونا ،مرکزِ توجہ بنا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہانگ کانگ انسانی حقوق اور ڈیموکریسی قانون کی منظوری کے جواب میں بیجنگ انتظامیہ نے کہا تھا کہ ہم امریکی فوجی بحری جہازوں کے شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔

چین وزارت خارجہ نےقانون کو ملک کے داخلی معاملات میں سنجیدہ مداخلت قرار دیا تھا اور امریکی سول سوسائٹیوں پر بھی تعزیراتی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں