امریکا نے لبنان کی سکیورٹی امداد بحال کر دی
یہ امداد ايک ایسے وقت پر بحال کی گئی ہے جب لبنان میں بد عنوانی اور بے روزگاری کے تناظر میں حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ سے حکومتی نظام تقریباً مفلوج ہو کر رہ گیا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کے ليے سکیورٹی امداد بحال کر دی ہے۔ اس امداد کا حجم ایک سو ملین امریکی ڈالر سے زائد ہے۔
قبل ازيں امریکی وزارت خارجہ نے اکتیس اکتوبر کو کانگریس کو مطلع کيا تھا کہ لبنان کے ليے امداد معطل کی جا رہی ہے ۔ اس فيصلے کی وجوہات بیان نہیں کی گئی تھیں۔ اراکین کانگریس نے لبنانی سکیورٹی امداد کی معطلی پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔ یہ امداد ايک ایسے وقت پر بحال کی گئی ہے جب لبنان میں بد عنوانی اور بے روزگاری کے تناظر میں حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ سے حکومتی نظام تقریباً مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
لبنانی وزیراعظم سعد الحریری منصب سے مستعفی ہو چکے ہیں اور لبنانی صدر نئے
وزیراعظم کے لیے مشاورتی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
متعللقہ خبریں
دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
ہالینڈ میں زیادہ تر خواتین پر مشتمل ایک گروپ نے فلسطینی ماؤں کی حمایت میں مظاہرہ کیا