امریکی عوام مزید 4 سال ٹرمپ کو برداشت نہیں کرسکتی: بلوم برگ

نیویارک شہر کے سابق میئر اور امریکہ کی اہم شخصیت مائیکل بلوم برگ نے گزشتہ  روز کہا  ہے کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم سے صدرارتی انتخابات کے میدان میں اتر رہے ہیں

1311577
امریکی عوام مزید 4 سال ٹرمپ کو برداشت نہیں کرسکتی: بلوم برگ

نیویارک شہر کے سابق میئر اور دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں شامل امریکہ کی اہم شخصیت مائیکل بلوم برگ نے گزشتہ  روز کہا  ہے کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم سے صدرارتی انتخابات کے میدان میں اتر رہے ہیں۔

77 سالہ امریکی شخصیت نے انتخاباتی مہم سے متعلق بنائی جانے والی ویب سائٹ میں اپنے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں صدر ٹرمپ کو شکست دینے اور امریکہ کی تعمیر نو کے لیے انتخابی میدان میں اتر رہا ہوں۔

 اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم صدر ٹرمپ کے غیر محتاط اور غیر منطقی اقدامات کو مزید چار سال برداشت نہیں کر سکتے۔

بلوم برگ کے اس اعلان کے بعد 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل امیدواروں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

بلوم برگ نے ایک ایسے وقت میں صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے جب ابتدائی رائے دہی  شروع ہونے میں صرف 10 ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔

فوربز میگزین کے ایک اندازے کے مطابق، بلوم برگ امریکہ کے آٹھویں امیر ترین شخص ہیں اور ان کی دولت کا تخمینہ 53 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں