کولمبیا بھی عوامی مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، تین افراد ہلاک

لیبر یونینز ، طلباء، مختلف مقامی طبقے اور سینکڑوں شہری تنظیموں کی اپیل پر ہونے  والی عام ہڑتال کے فیصلے کے بعد دارالحکومت بگوٹا سمیت متعدد شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں

1311070
کولمبیا بھی عوامی مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، تین افراد ہلاک

کولمبیا میں مختلف شعبوں میں عام ہڑتال کے فیصلے کے بعد ہزاروں افراد کے حکومت مخالف مظاہروں میں تین افراد ہلاک جبکہ 122 زخمی ہو گئے۔

لیبر یونینز ، طلباء، مختلف مقامی طبقے اور سینکڑوں شہری تنظیموں کی اپیل پر ہونے  والی عام ہڑتال کے فیصلے کے بعد دارالحکومت بگوٹا سمیت متعدد شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

کل چھڑنے والے مظاہروں میں صدر ایوان دوق حکومت کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ جس دوران تین ہلاکتیں واقع ہوئیں۔

کولمبین وزیر خارجہ کارلوس ہولمز تروجیلو نے پریس کانفرس میں بتایا ہے کہ دو روز سے جاری مظاہروں میں 98 افراد حراست میں لیے گئے ہیں،  جبکہ 207 کا پولیس تھانوں میں بیان قلم بند کیا گیا ہے۔

اجتماعی مظاہروں میں  پولیس کے طاقت کا بے جا استعمال کیے جانے پر  11 مختلف تفتیشیں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب حکام نے  بتایا کہ احتجاجی مظاہروں میں 37 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ، سیکورٹی قوتوں نے عوامی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے کاروائیاں کی ہیں۔

واضح رہے کہ عام ہڑتال کی بنا پر کل اس ملک کی بری اور سمندری تمام تر سرحدی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں