برونڈی: سرحدی فوجی پوسٹ پر حملہ 10 فوجی ہلاک

مابائی کے قریب فوجی پوسٹ پر حملہ، 10 فوجی ہلاک، 10 سے زائد لاپتہ

1309426
برونڈی: سرحدی فوجی پوسٹ پر حملہ 10 فوجی ہلاک

برونڈی کی سرحدی فوجی پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوجی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق نامعلوم افراد کی طرف سے سابقہ دارالحکومت 'بوجومبرا' سے 10 کلو میٹر شمال میں واقع قصبے مابائی  کے قریب فوجی پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔

حملے میں کم از کم 10 فوجی ہلاک اور 10 سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ 15 سے زائد فوجی زخمی ہیں۔

مسلح حملہ آوروں نے بلٹ پروف جیکٹیں اور نائٹ ویژن گاگلز پہن رکھے تھے ۔ حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں حکام نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

مذکورہ حملہ ملک میں سال 2015 سے لے کر اب تک فوج پر کیا جانے والا سب سے زیادہ جانی نقصان کا سبب بننے والا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔


ٹیگز: #برونڈی

متعللقہ خبریں