امریکہ: ہائی اسکول میں فائرنگ،2 طلبہ ہلاک 4 زخمی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہائی اسکول میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں2 طلبہ ہلاک اور4 افراد زخمی ہوگئے  جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے

1306876
امریکہ: ہائی اسکول میں فائرنگ،2 طلبہ ہلاک 4 زخمی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہائی اسکول میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں2 طلبہ ہلاک اور4 افراد زخمی ہوگئے  جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے ۔

پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا  ہے جس نے  خود کشی کی کوشش کی تھی۔

 یہ واقعہ سانتا کلاریتا میں واقع ساگوس ہائی اسکول میں پیش آیا  جہاں   ہلاک ہونے والوں میں ایک 16 سالہ لڑکی اور 14 سالہ لڑکا شامل ہیں۔

خبر کے مطابق، امریکی ریاست جنوبی کیلی فورنیا کے ہائی اسکول میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔۔

 پولیس نے  کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاجس کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں موجود تمام اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے، گرفتار حملہ آور ایشیائی نژاد  ہے۔

 



متعللقہ خبریں