تیونس:النہضہ جماعت کے قائد الغنوشی پارلیمانی اسپیکر منتخب

تیونس کی مذہبی سیاسی جماعت النہضہ کے قائد راشد الغنوشی اکثریتی ووٹوں سے نئےپارلیمانی  اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں جنہیں 123 ووٹ ملے

1306256
تیونس:النہضہ جماعت کے قائد الغنوشی پارلیمانی اسپیکر منتخب

تیونس کی مذہبی سیاسی جماعت النہضہ کے قائد راشد الغنوشی اکثریتی ووٹوں سے نئےپارلیمانی  اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔

انھوں نے 123 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

النہضہ نے گزشتہ ماہ تیونس میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں مگر 217 ارکان پر مشتمل پارلیمان میں اس کی نشستوں کی تعداد 52 رہی تھی جبکہ وہ اپنے اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کے لیے سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

اب آئندہ جمعہ تک النہضہ پارلیمان کی سب سے بڑی جماعت کی حیثیت سے اپنا وزیراعظم نامزد کرے گی اور وہ دو ماہ میں نئی حکومت کی تشکیل دینے کی  پابند ہوگی

 



متعللقہ خبریں