چین:جنونی شخص نے مونٹیسوری اسکول کے بچوں پر کاسٹک سوڈا چھڑک دیا،51 بچے زخمی

یہ واقعہ کائی یوآن  نامی شہر کے ایک مونٹیسوری اسکول میں  پیش آیا جہاں  متعلقہ شخص نے دیوار پھلانگتے ہوئے  بچوں اور ان کے اساتذہ پر کاسٹک سوڈا  چھڑک دیا

1304989
چین:جنونی شخص نے مونٹیسوری اسکول کے بچوں پر کاسٹک سوڈا چھڑک دیا،51 بچے زخمی

چینی صوبہ یونان   میں ایک شخص نے مونٹیسوری اسکول پر کیمیائی مواد پھینک دیا جس  میں 54 افراد زخمی ہو گئے۔

 ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ   کی خبر کےمطابق ، یہ واقعہ کائی یوآن  نامی شہر کے ایک مونٹیسوری اسکول میں  پیش آیا جہاں  متعلقہ شخص نے دیوار پھلانگتے ہوئے  بچوں اور ان کے اساتذہ پر کاسٹک سوڈا  چھڑک دیا ۔

 اس واقعے میں51 بچے اور3 اساتذہ زخمی ہو گئے جنہیں  اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے ۔

 23 سالہ  ملزم  سے پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں