فنڈ کا سیاسی مقاصد کےلیے استعمال، ٹرمپ کو 20لاکھ ڈالر ہرجانے کی سزا

خبرکے مطابق ،نیویارک کی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے سابقہ خیراتی ادارے کے فنڈ کو سیاسی اور کاروباری مفادات کے لیے استعمال کرنے پر 20 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں

1302529
فنڈ کا سیاسی مقاصد کےلیے استعمال، ٹرمپ کو 20لاکھ ڈالر ہرجانے کی سزا

عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مختلف خیراتی اداروں کو 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

خبرکے مطابق ،نیویارک کی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے سابقہ خیراتی ادارے کے فنڈ کو سیاسی اور کاروباری مفادات کے لیے استعمال کرنے پر 20 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔

عدالت نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خیراتی ادارواں کو ہرجانے کی رقم ادا کریں تاکہ ریاست کی ڈیموکریٹ اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز کی طرف سے دائر کیا گیا  عدالتی  مقدمہ نمٹایا جاسکے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر کے خیراتی ادارے کے خلاف  مقدمہ ریاست کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے دائر کیا تھا جس میں خیراتی ادارے پر 2016 کی صدارتی مہم میں ٹرمپ کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں