شام کی دستور ساز کمیٹی کے مذاکرات خوش آئند ہیں:اتحادی ممالک

امریکہ،برطانیہ، سعودی عرب،مصر ،جرمنی  اور اردن کے وزرائے خارجہ نے  شام کی دستور ساز کمیٹی   کے جنیوا میں مذاکرات کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے

1298350
شام کی دستور ساز کمیٹی کے مذاکرات خوش آئند ہیں:اتحادی ممالک

امریکہ،برطانیہ، سعودی عرب،مصر ،جرمنی  اور اردن کے وزرائے خارجہ نے  شام کی دستور ساز کمیٹی   کے جنیوا میں مذاکرات کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے  کہا ہے کہ  اس  معاملے میں  6 ممالک کے وزرائے خارجہ نے  اپنے مشترکہ بیان میں ان مذاکرات کو خوش آئند قرار  دیا  اور  کہا کہ  سیکریٹری جنرل  انتونیو گوٹیرش اور شام کے خصوصی ایلچی  خیئر پیڈرسن    کی اس سلسلے میں  کوششیں قابل تعریف ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ  اقوام متحدہ کی قرارداد 2254   کی پابندی  عمل میں لائی جائے گی ۔

 واضح رہے کہ   شام کی نئی  دستور ساز کمیٹی  کے  ممبرا ن نے اقوام متحدہ کی زیر میزبانی   دوسری بار ملاقات کی   ہے جس کا پہلا مرحلہ  گزشتہ بدھ کو جنیوا میں ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں