چلی میں مظاہرے بدستورجاری،لوٹ مار کا بازار گرم

چلی میں مظاہروں اور ہنگاموں کا سلسلہ  بدستور جاری ہے جہاں مظاہرین کے ایک گروہ نے دوکانوں میں لوٹ مار کی اور  میٹرو اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی

1296885
چلی میں مظاہرے بدستورجاری،لوٹ مار کا بازار گرم

لاطینی امریکی ملک چلی میں مظاہروں اور ہنگاموں کا سلسلہ  بدستور جاری ہے جن میں اب 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 مظاہرین کو  پر سکون کرنے کے لیے صدر سباستیان پینئیرا نے ملکی کابینہ کے 8 اہم وزرا کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔

 ان اقدامات کے باوجود  ہزاروں افراد ایک مرتبہ پھر سانتیاگو کی سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین کے ایک گروہ نے دوکانوں میں لوٹ مار کی اور  میٹرو اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی ۔

 گزشتہ ہفتے سانتیاگو میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے میں 10 لاکھ  سے زائد شہری شریک ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں