ملک میں 12 دسمبر کو قبل از وقت انتخابات کروا دیئے جائیں:بورس جانسن

برطانوی  وزیراعظم بورس جانسن نے 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے نکلنے پر اصرار ختم کرتے ہوئے 12 دسمبر کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کی تجویز پیش کی ہے

1294509
ملک میں 12 دسمبر کو قبل از وقت انتخابات کروا دیئے جائیں:بورس جانسن

برطانوی  وزیراعظم بورس جانسن نے 31 اکتوبر کو یورپی یونین سے نکلنے پر اصرار ختم کرتے ہوئے 12 دسمبر کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کے معاملے میں برطانوی سیاستدانوں میں پائے جانے والا تعطل کا حل نئے انتخابات میں پوشیدہ ہے۔

 واضح رہے کہ برطانیہ میں اگلے انتخابات کا سال سن 2022 ہے لیکن جانسن قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں۔

 کئی چھوٹی سیاسی پارٹیوں نے بھی مدت سے پہلے انتخابات کی حمایت کی ہے۔

برطانوی  حزب اختلاف  جماعت لیبر پارٹی کے لیڈر نے بھی کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے بریگزٹ میں التوا کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔

واضح رہے کہ  ابھی تک بورس جانسن کو بریگزٹ کے حوالے سے ملکی پارلیمان میں خاصی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں