روس نے 2 بمبار طیارے جنوبی افریقہ بھیج دئیے

روس نے دفاعی تعاون سمجھوتے کے دائرہ کار میں دو عدد بمبار طیاروں کو جنوبی افریقہ بھیج دیا

1293738
روس نے 2 بمبار طیارے جنوبی افریقہ بھیج دئیے

روس نے دفاعی تعاون سمجھوتے کے دائرہ کار میں دو عدد Tupolev Tu-160   بمبار طیاروں کو جنوبی افریقہ بھیجا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس  کے 2 بمبار طیاروں نے جنوبی افریقہ  کے شہر ٹشوانے  کی واٹرکلوف فوجی ائیر بیس پر لینڈنگ کر لی ہے۔

جنوبی افریقہ کی دفاعی فورسز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق "دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات صرف سیاسی جدوجہد ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مشترکہ مفادات پر بھی مبنی ہیں"۔

روس کے 2 بمبار طیاروں کا سوچی میں منعقدہ "روس۔افریقہ سربراہی اجلاس  اور اقتصادی فورم"  اجلاس کے دوران جنوبی افریقہ بھیجا جانا مرکز توجہ بنا ہے۔



متعللقہ خبریں