ترکی، شام اور مشرق وسطیٰ کے بارے میں اچھی خبریں مل رہی ہیں: ٹرمپ

ترکی، شام اور مشرق وسطیٰ کے بارے میں اچھی خبریں آ رہی ہیں ۔ مزید معلومات بھی آئیں گی: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1292853
ترکی، شام اور مشرق وسطیٰ کے بارے میں اچھی خبریں مل رہی ہیں: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترکی، شام اور مشرق وسطیٰ کے بارے میں اچھی خبریں مل رہی ہیں۔

ترکی اور امریکہ کے درمیان شام کے شمال مشرق کے بارے میں طے پانے والے سمجھوتے کی رُو سے دی گئی 120 گھنٹوں کی مہلت ختم ہونے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ترکی، شام اور مشرق وسطیٰ کے بارے میں اچھی خبریں آ رہی ہیں ۔ مزید معلومات بھی آئیں گی"۔



متعللقہ خبریں