روسی اور فرانسیسی صدور کے درمیان باتچیت،شام کی صورتحال پرغور

کریملن  سےجاری بیان کے مطابق ، اس ٹیلیفون بات چیت میں   شمال مشرقی شام  کی صورت حال پر غور  کرنے  سمیت     شام کی علاقائی سالمیت   کے احترام   پر زور دیا گیا

1292084
روسی اور فرانسیسی صدور کے درمیان باتچیت،شام کی صورتحال پرغور

روسی صدر ولا دیمیر پوٹن  نے اپنے فرانسیسی ہم منصب  امانویل ماکروں سے شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

 کریملن  سےجاری بیان کے مطابق ، اس ٹیلیفون بات چیت میں   شمال مشرقی شام  کی صورت حال پر غور  کرنے  سمیت     شام کی علاقائی سالمیت   کے احترام   پر زور دیا گیا ۔

 روسی صدر نے  ماکروں کو شام میں   روسی فوج کی سرگرمیوں اور    شام  کے تمام نسلی   و دینی گروہوں      کے مفادات کے تحفظ میں روس کی کوششوں کے بارے میں بھی مطلع کیا ۔

 علا و ہ ازیں ،  دونوں صدور نے  یوکرین کی تازہ صورت حال  پر تبادلہ خیال کیا اور  کہا کہ    اس بحران کے   حل کےلیے "منسک  معاہدہ  "بہترین     ثابت  ہو سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں