ترکی مخالف مسودہ بل کی منظوری میں روس نے روڑے اٹکا دیے

امریکہ کی جانب سے پیش کردہ مسودہ  متن میں ترکی  کے عسکری آپریشن  اور اس سے پیدا ہونے والے انسانی و سلامتی پہلووں پر خدشات کو بیان کیا گیا

1286787
ترکی مخالف مسودہ بل کی منظوری میں روس نے روڑے اٹکا دیے

روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی  جانب سے ترکی کے شام کے شمال مشرقی علاقوں میں چشمہ امن آپریشن کو روکنے کی اپیل پر مبنی ایک مشترکہ ڈیکلریشن کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کر دی۔

متحدہ امریکہ نے سلامتی کونسل کو ترکی کے شام  میں فوجی آپریشن کو  روکنے ا ور سلامتی کے خدشات کو سفارتی طریقوں سے حل کیے جانے کی اپیل کرنے والے اعلامیہ  کا بل پیش کیا۔

روس نے اس اپیل کو مشترکہ اعلامیہ میں جگہ دینے سے روک دیا۔

امریکہ کی جانب سے پیش کردہ مسودہ  متن میں ترکی  کے عسکری آپریشن  اور اس سے پیدا ہونے والے انسانی و سلامتی پہلووں پر خدشات کو بیان کیا گیا ہے اور اس چیز کے داعش کے خلاف جنگ میں حاصل کردہ کامیابیوں کی پیش رفت  کو نقصان پہنچنے کا دفاع کیا  گیا ہے۔

شامی مہاجرین کو اپنے وطن کو با تحفظ، رضامندی اور عالمی حقوق انسانی کے دائرہ کار میں  واپسی کی ضرورت پر زور دینے والے مسودہ متن میں تمام تر طرفین سے شہریوں کے تحفظ  اور قابل دوام انسانی امداد کی ترسیل  پر زور  دیا گیا ہے۔

شامی حاکمیت، آزادی، یکجہتی اور زمینی سالمیت پر زور دینے والے متن میں شامی بحران کا حل عسکری نہیں بلکہ 2254 نمبر کی قرار داد کی روشنی میں تلاش کیے  جا سکنے کی وضاحت کی گئی ہے۔

یہ بات توجہ طلب ہے کہ اس متن میں امریکہ کی جانب سے پیش کردہ متن کے مقابلے میں بعض تبدیلیاں موجود تھیں۔  کل کے متن میں ترکی سے چشمہ امن کاروائی کو روکنے کی اپیل نہیں کی گئی تھی تو آج  اس میں اس اپیل کا بھی وجود ملتا ہے۔

سلامتی کونسل کو مشترکہ قرار داد کے لیے اس کے 15 ارکان کی متفقہ رائے لازم و ملزوم ہے۔



متعللقہ خبریں