ہمیں صدر کے مواخذے کی تفتیش سے دور رکھو: وائٹ ہاوس

امریکہ  میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ مواخذے کے لیے جاری چھان بین کے سلسلے میں وائٹ ہاؤس نے ملکی کانگریس سے کسی بھی قسم کے تعاون سے واضح انکار کر دیا ہے

1284470
ہمیں صدر کے  مواخذے کی تفتیش سے دور رکھو: وائٹ ہاوس

امریکہ  میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ مواخذے کے لیے جاری چھان بین کے سلسلے میں وائٹ ہاؤس نے ملکی کانگریس سے کسی بھی قسم کے تعاون سے واضح انکار کر دیا ہے۔

 صدر ٹرمپ کے وکیل نے ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ خاتون اسپیکر نینسی پلوسی کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ  حزب اختلاف  کے ڈیموکریٹک ارکان کی طرف سے صدارتی مواخذے کی کارروائی کے آغاز کی کوئی آئینی بنیاد ہی نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ  ٹرمپ کے خلاف اس چھان بین کی بنیاد یہ الزامات ہیں کہ انہوں نے یوکرین  کے صدر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں ان سے سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف چھان بین کرنے کے لیے کہا تھا۔



متعللقہ خبریں