میرے بجائے پلوسی اور شیف کے خلاف مواخذہ کروایا جائے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  نے اسپیکر  ایوان نمائندگان نینسی پلوسی اور  خفیہ امور کمیٹی کے صدر آدم شیف  کوغدار وطن قرار دیتےہوئے ان  کے خلاف مواخذے کا مطالبہ کر دیا ہے

1282963
میرے بجائے پلوسی اور شیف کے خلاف مواخذہ کروایا جائے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  نے اسپیکر  ایوان نمائندگان نینسی پلوسی اور  خفیہ امور کمیٹی کے صدر آدم شیف  کوغدار وطن قرار دیتےہوئے ان  کے خلاف مواخذے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 واضح رہے کہ ٹرمپ کے خلاف مواخذے  کی  تحقیق    کروانے میں یہ دونوں شخصیات نمایاں کردار رکھتے ہیں۔

 ٹرمپ نے  ٹویٹر پر ان دونوں   کے خلاف  سخت الفاظ کا استعمال کرتےہوئے کہا کہ پلوسی ایک  غصیلی  خاتون اور  آدم شیف ایک   عیار شخص ہے جو کہ امریکہ عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں جن کے خلاف  کانگریس مواخذے کا  آغاز کروائے۔


ٹیگز: #ٹرمپ

متعللقہ خبریں