ایرانی و روسی صدور کی ملاقات،مختلف موضوعات پرغور

ایرانی صدارتی ذرائع  کے مطابق، اس ملاقات ميں ايرانی جوہری معاہدےکے حوالے سے معاملات اور آبنائے ہرمز ميں کشيدگی کے بارے میں تبادلہ خيال کیا گیا

1280108
ایرانی و روسی صدور کی ملاقات،مختلف موضوعات پرغور

روسی صدر ولاديمير پوٹن نے  اپنے ايرانی ہم منصب حسن روحانی سے آرمينيا کے دارالحکومت یریوان   ميں ملاقات کی ۔

ایرانی صدارتی ذرائع  کے مطابق، اس ملاقات ميں ايرانی جوہری معاہدےکے حوالے سے معاملات اور آبنائے ہرمز ميں کشيدگی کے بارے میں تبادلہ خيال کیا گیا جبکہ روسی صدر نے کہا کہ فریقین کو باہمی مشاورت کے ذریعے  اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیئے۔

اس کے جواب میں ایرانی صدر نے بھی کہا کہ روس کا اس بارے میں کردار اہم رہا ہے۔

 واضح رہے کہ  جوہری معاہدے سے امريکہ  کی دستبرداری اور تہران کے خلاف پابنديوں کے بحالی کے بعد سے واشنگٹن اور تہران کے مابين کشيدگی عروج پر ہے۔

  یاد رہے کہ ايران اور روس کو ایک دوسرے کے اہم اتحادی تصور کيا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں