مالی، فوجی ہیڈ کوارٹروں پر حملوں میں 27 افراد ہلاک

حملے کا نشانہ بنائے گئے مذکورہ  فوجی ہیڈ کوارٹر  ایک دوسرے سے 150 کلو میٹر کی دوری پر ہیں

1280024
مالی، فوجی  ہیڈ کوارٹروں پر حملوں میں  27 افراد ہلاک

مالی کے وسطی علاقوں میں واقع موپتی میں 2 فوجی ہیڈ کوارٹروں پر حملوں  میں دو شہری اور 25 فوجی ہلاک جبکہ 60 کے قریب فوجی لاپتہ  ہو گئے ہیں۔

حکومت  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ شب بول کیسی میں فوجی کیمپ اور موندورو کی چھاونی پر مسلح حملوں میں   ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے 15 حملہ آور مارے گئے ہیں۔

حملے کا نشانہ بنائے گئے مذکورہ  فوجی ہیڈ کوارٹر  ایک دوسرے سے 150 کلو میٹر کی دوری پر ہیں۔

خیال رہے کہ ملک کے شمالی اور وسطی علاقے سن 2012 سے ابتک علیحدگی  پسندوں کی جھڑپوں اور دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنتے آرہے ہیں۔

فرانس کی جانب سے "بارک خانے آپریشن" کے  زیر تحت مالی میں متعین کردہ 4 ہزار فوجی اور اقوام متحدہ کی قیادت میں قائم 15 ہزار  کارکنان پر مبنی مالی کثیر الجہتی انضمام استحکام مشن  تا حال ملک میں خطرات کے  خاتمے میں ناکام رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں