برکینا فاسو: مسلح حملے، 9 شہری ہلاک

برکینا فاسو کے شمال میں دوہرے مسلح حملے میں 9 شہری ہلاک ہو گئے

1278662
برکینا فاسو: مسلح حملے، 9 شہری ہلاک

برکینا فاسو کے شمال میں دوہرے مسلح حملے میں 9 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

برکینا فاسو انفارمیشن ایجنسی AIB کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے گروپ نے ہفتے کی شام بام شہر کے گاوں ڈینیون میں مسلح حملہ کیا۔

حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسی علاقے کے شہر سویم کے گاوں ڈیو میں بھی نامعلوم حملہ آوروں نے پیٹرولنگ کرتی فوجی یونٹ  پر حملہ کر دیا۔

حملے میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر حملے کو رفو کر دیا اور حملے کے فوراً بعد علاقے میں بھیجی جانے والی اضافی فورسز نے وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ برکینا فاسو میں دہشت گرد تنظیموں  کی طرف سے کئے گئے حملوں میں حالیہ 4 سال کے دوران 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ملک کے شمالی حصوں میں بڑھتے ہوئے حملے وقت کے ساتھ ساتھ ٹوگو اور بنین کے ساتھ سرحدی علاقوں کی طرف چلے گئے ہیں۔

دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے برکینا فاسو کے شمالی ، ساحلی ، وسطی اور مغربی علاقوں  میں یکم جنوری 2019 کو ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا تھا۔

ہنگامی حالات کا نفاذ  13 علاقوں پر مشتمل برکینا فاسو کے 7 علاقوں میں ابھی تک جاری ہے۔



متعللقہ خبریں