سفارت کاری کے لیے اتحاد کی کوشش میں ہیں مگر ایران دھمکیاں دے رہا ہے:پومپیئو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں سے پیدا ہونے والے بحران کا پُرامن حل چاہتا ہے جبکہ ایران جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے

1272989
سفارت کاری کے لیے اتحاد کی کوشش میں ہیں مگر ایران دھمکیاں دے رہا ہے:پومپیئو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں سے پیدا ہونے والے بحران کا پُرامن حل چاہتا ہے جبکہ ایران جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

انھوں نے گزشتہ  روز  ابو ظہبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیج میں اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ سعودی تنصیبات پر حملوں میں ایران کا ہاتھ کارفرما ہے۔

انھوں نے کہا:’’ ہم بحران کا  پُرامن حل چاہتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ  ایران بھی اس معاملے کو اسی طرح دیکھتا ہے۔

مائیک پومپیو نے وضاحت کی کہ گزشتہ ہفتے کے روز سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکہ ایران  کو لگام دینے  کے لیے ایک اتحاد تشکیل دینے کی کوشش کررہا ہے لیکن وہ مسئلے کا پُرامن حل چاہتا ہے۔

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کے بعد پومپیئو نے  کہا کہ ہم سفارت کاری کے لیے ایک اتحاد تشکیل دینے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ایرانی ہم منصب  جواد ظریف ایک مکمل جنگ اور آخری امریکی سے لڑنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں