امریکی دارالحکومت میں فائرنگ:1 شخص ہلاک 5 زخمی

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ  کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے

1273157
امریکی دارالحکومت میں فائرنگ:1 شخص ہلاک 5 زخمی

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ  کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔  

بتایا  گیا ہےکہ وائٹ ہاوس کے قریب  فائرنگ کا واقعہ کولمبیا ہائٹس کے قریب پیش آیا جو وائٹ ہاوس سے صرف 2 سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

کولمبیا روڈ کی 14 ویں سڑک   پر  اس واقعہ کے بعد فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاش سمیت زخمیوں کو فوری طور پر  ہسپتال منتقل کیا گیا۔

امریکی پولیس نے کہا کہ عینی شاہدین اور کیمرہ فوٹیج کی مدد سے معاملے کی مزید تفصیل جمع کی جا رہی ہے۔

 فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص تاحا ل فرار ہے اور فائرنگ کے اسباب  بھی معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں