جانسن-ٹرمپ بات چیت،متحدہ سفارتی ردعمل اپنانے پر زور

برطانوی وزیراعظم کے دفتر نے گزشتہ  روز  ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں لیڈروں نے آرامکو  حملوں کی مذمت کی ہے اور بین الاقوامی شراکت داروں سے ایک مشترکہ سفارتی ردعمل کی ضرورت کے بارے میں بات چیت کی ہے

1272485
جانسن-ٹرمپ بات چیت،متحدہ سفارتی ردعمل اپنانے پر زور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد "ایک متحدہ سفارتی ردعمل" کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کے دفتر نے گزشتہ  روز  ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں لیڈروں نے آرامکو  حملوں کی مذمت کی ہے اور بین الاقوامی شراکت داروں کی جانب سے ایک مشترکہ سفارتی ردعمل کی ضرورت کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

انھوں نے ایران کے بارے میں بھی گفتگو کی ہے اور کہا ہے کہ اس کو جوہری  اسلحہ حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جانی  چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں