میں نے وزیرِ تجارت کو ایران پر پابندیوں میں اضافے کے احکامات دے دئیے ہیں: ٹرمپ

کچھ دیر قبل میں نے امریکہ کے وزیر تجارت  کو ایران کے خلاف پابندیوں میں اہم سطح پر اضافہ کرنے کے احکامات دئیے ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1272060
میں نے وزیرِ تجارت کو ایران پر پابندیوں میں اضافے کے احکامات دے دئیے ہیں: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیوں میں اضافے کے لئے میں نے وزیرِ تجارت سٹیون منوچن  کو ہدایات دے دی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " کچھ دیر قبل میں نے امریکہ کے وزیر تجارت  کو ایران کے خلاف پابندیوں میں اہم سطح پر اضافہ کرنے کے احکامات دئیے ہیں"۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ایک طویل عرصے سے جاری تناو میں سعودی عرب کی سرکاری پیٹرول کمپنی آرامکو  پر کئے گئے حملوں کے بعد مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

امریکہ نے ان حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہونے کا دعوی کیا تھا۔



متعللقہ خبریں