ایران مجھ سے اور امریکی حکام سے ملاقات کا متمنی ہے، صدرِ امریکہ

تمام تر فیصلے میں خود کرتا ہوں اور قومی سلامتی مشیر کو کام کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔

1268662
ایران مجھ سے اور امریکی حکام سے ملاقات کا متمنی ہے، صدرِ امریکہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا کہ ایران نے ان سے ملاقات  کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ٹرمپ نے میری لینڈ صوبے سے منسلک  بالٹی مور شہر روانگی سے پیشر وائٹ ہاوس کے باغیچے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔

حالیہ ایام میں کئی ایک بار ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات  ہو سکنے کو زیر لب  لانے کی یاد دہانی پر ٹرمپ نے بتایا کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ"ایران ہم سے  ملاقات و مذاکرات کا متمنی ہے۔"

ٹرمپ نے ایک دوسرے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ  جان بولٹن  سے خالی ہونے والے عہدے پر وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی تقرری کی سوچ نہیں رکھتے۔

قومی سلامتی مشیر کے عہدے کے لیے کل 5 امیدواروں کا جائزہ لینے کی توضیح کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج کے اعلان میں یہ تعداد 15 ہے۔

قومی سلامتی  کے امور پر مشاورت کا کام آسان ہونے کا دفاع کرنے والے ٹرمپ نے صحافیوں سے دریافت  کیا "کیا آپ جانتے ہیں  یہ کام کیونکر آسان ہے؟ کیونکہ تمام تر فیصلے میں خود کرتا ہوں اور آپ کو کام کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ "

امریکی صدر  نے اسرائیل  کے دو برسوں سے وائٹ ہاوس اور واشنگٹن کے کلیدی اداروں  کے گرد و نواح میں نصب کردہ  خفیہ معلومات کے  آلات کے ذریعے ان کی اور  دیگر حکام کی  بات چیت کو سننے کے دعووں کے حوالے سے کہا کہ "میں اس چیز کے سچ ہونے پر یقین نہیں رکھتا  تا ہم ہر چیز ممکن ہے۔

انہوں نے دوسری جانب شمالی کوریا سے دوبارہ مذاکرات کے لیے تیار ہونے کا اشارہ بھی دیا ۔

 



متعللقہ خبریں