چین کے اعغروں سے غیر انسانی سلوک کے حوالے سے امریکہ ایک رپورٹ تیار کرے گا

ڈیموکریٹ سینیٹر  باب مینندیز اور ریپبلیکنز سینیٹر مارکو روبیو کی جانب  سے پیش کردہ "اعغر حقوقِ انسانی پالیسی قانون" کے زیر  عنوان بل کی سینٹ نے منظوری دے دی

1268994
چین کے اعغروں سے غیر انسانی سلوک کے حوالے سے امریکہ ایک رپورٹ  تیار کرے گا

امریکی سینٹ  نے چین کے اعغر ترکوں کے خلاف عمل درآمد سے متعلق ایک  جامع  رپورٹ  کی تیاری پر  کے حوالے سے ایک بل کی منظوری دے دی ہے۔

ڈیموکریٹ سینیٹر  باب مینندیز اور ریپبلیکنز سینیٹر مارکو روبیو کی جانب  سے پیش کردہ "اعغر حقوقِ انسانی پالیسی قانون" کے زیر  عنوان بل کی سینٹ نے منظوری دے دی ہے۔

جس  کی رُو سے   امریکی متعلقہ اداروں سے "حکومتِ چین کے سنکیانگ اعغر خود مختار علاقے میں عائد کردہ سخت گیر پالیسیوں" اور "تقریباً ایک ملین اعغروں کو اجتماعی کیمپوں میں جبری قیام کرانے" کے بارے میں جامع رپورٹ کی تیاری کی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب سے اس بل میں امریکہ میں  مقیم  اعغر شہریوں کے  اہل خانہ سے عوامی جمہوریہ چین کے غیر انسانی سلوک ، دھمکیوں اور اغوا کرنے کی کاروائیوں کا نوٹس لیے جانے کی شق  بھی شامل ہے۔

واضح  رہے کہ چین کی جانب سے  حالیہ چند برسوں سے سنکیانگ  میں تعلیمی اداروں  کے طور پر پیش کردہ  کیمپوں میں اعغر بچوں کو ان کی شناخت کو مسخ اور ثقافت و رسم ورواج سے دور لیجانے والی پالیسیوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں