"وائٹ ہاوس کو آپ کی ضرورت نہیں "قومی سلامتی مشیر کو بھی ٹرمپ نے چلتا کردیا

صدر ٹرمپ نے گزشتہ  روزایک ٹویٹ میں کہا کہ انھوں نے گزشتہ  شب جان بولٹن سے کہہ دیا تھا کہ اب وائٹ ہاؤس میں ان کی مزید خدمات درکار نہیں ہیں

1267100
"وائٹ ہاوس کو آپ کی ضرورت نہیں "قومی سلامتی مشیر کو بھی ٹرمپ نے چلتا کردیا

امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو فارغ کردیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے گزشتہ  روزایک ٹویٹ میں کہا کہ انھوں نے گزشتہ  شب جان بولٹن سے کہہ دیا تھا کہ اب وائٹ ہاؤس میں ان کی مزید خدمات درکار نہیں ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ جان بولٹن نے آج صبح اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ٹویٹ میں لکھا کہ انھیں جان بولٹن کی بہت سی تجاویز سے شدید اختلاف تھا۔

 واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے پہلے اپنے وزیر خارجہ ،وزیر دفاع اور قومی سلامتی کے دو مشیروں کو بھی اختلاف کی وجہ سے چلتاکرچکے ہیں۔

جان بولٹن ایران کے خلاف بالخصوص سخت موقف کے حامل رہے ہیں۔

 انھیں گزشتہ سال اپریل میں وائٹ ہاؤس کا قومی سلامتی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں