نئےانتخابات کی تحریک ناکام،برطانوی پارلیمان 14 اکتوبر تک معطل

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی نئے انتخابات کے لیے تحریک کی ناکامی کے بعد پارلیمان 14 اکتوبر تک کے لیے معطل کر دی گئی ہے

1266584
نئےانتخابات کی تحریک ناکام،برطانوی پارلیمان 14 اکتوبر تک معطل

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی نئے انتخابات کے لیے تحریک کی ناکامی کے بعد پارلیمان 14 اکتوبر تک کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

 یاد رہے کہ برطانوی وزیر اعظم 31 اکتوبر کو ہر حال میں یورپی یونین سے علیحدگی کے خواہاں ہیں۔

 اس مقصد کے لیے اُنہوں نے حزب اختلاف کو نئے انتخابات کی بھی پیشکش کی تھی  جس کے لیے گزشتہ روز پارلیمان  میں تحریک پیش کی گئی۔

اراکین کی بڑی تعداد نے نئے انتخابات کی تحریک مسترد کردی اور اس طرح مسسلسل دوسری مرتبہ حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو پارلیما ن  میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس قرارداد کے حق میں 311 جبکہ مخالفت میں 302 ووٹ پڑے جبکہ وزیرِ اعظم جانسن یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے قانون سازی کرنے کا اختیار بھی کھو چکے ہیں۔

نئے انتخابات کی تحریک کی ناکامی کے بعد بورس جانسن نے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ میرے ہاتھ باندھ سکتے ہیں لیکن میں یورپی یونین سے علیحدگی میں تاخیر نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ  بورس جانسن31 اکتوبر کو بریگزٹ سے پہلے نئے انتخابات چاہتے تھے۔ اس سے قبل اراکین پارلیمان نے بورس جانسن سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ یورپی یونین سے بغیر کسی معاہدے کے علیحدگی کے حوالے سے اپنی منصوبہ بندی پیش کریں۔

 



متعللقہ خبریں