برکینا فاسو میں 3 مختلف مقامات پر دہشتگرد حملے،29 افراد ہلاک

برکینا فاسو  میں 3  مختلف دہشتگرد حملوں  میں کم از  کم  29 افراد ہلاک ہو گئے

1265691
برکینا فاسو میں 3 مختلف مقامات پر دہشتگرد حملے،29 افراد ہلاک

 برکینا فاسو  میں 3  مختلف دہشتگرد حملوں  میں کم از  کم  29 افراد ہلاک ہو گئے۔

سرکاری ترجمان  اور وزیر اطلاعات  رامس  فلگانس ڈانڈ جینو کے مطابق ، گزشتہ روز  ڈابلو کلبو  نامی  علاقے میں  انسانی امدادی قافلے پر دہشت گردوں نے امدادی سامان لوٹتے ہوئے   حملہ کر دیا  جس میں 14 افراد ہلاک ہو  گئے۔

 کچھ ہی دیر بعد  ایک  دوسرا حملہ سڑک پر نصب  بارودی سرنگ کے ذریعے   سانتا  ماٹنانگا  شہر میں  ہوا  جس میں 15 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے جبکہ تیسرا  حملہ  یاٹانگا شہر کے ایک علاقے میں ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہوئے۔

 برکینا فاسو میں  بڑھتےہوئے دہشتگردی کے  واقعات کی وجہ سے   وسطی و مغربی  حصوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے  ۔



متعللقہ خبریں