میرے دوبارہ صدر بننے کی صورت میں چین کے ساتھ متوقع تجارتی سمجھوتہ زیادہ سخت ہو گا: ٹرمپ

میری دوبارہ سے صدارتی انتخابات میں کامیابی کی صورت میں چین کے ساتھ سمجھوتہ زیادہ سخت ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کی رسد کی زنجیر ٹوٹ جائے گی اور روزگار اور دولت ختم ہو جائے گی: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1263294
میرے دوبارہ صدر بننے کی صورت میں چین کے ساتھ متوقع تجارتی سمجھوتہ زیادہ سخت ہو گا: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ سال کے انتخابات میں کامیابی کی صورت میں چین کے ساتھ متوقع تجارتی سمجھوتہ زیادہ سخت ہو گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیج سے  چین کے ساتھ جاری تجارتی جنگ کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں لیکن چین کی زیادہ خواہش یہ ہو گی کہ معاہدہ امریکہ کی نئی حکومت کے ساتھ طے پائے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں سوچ رہا ہوں کہ میری دوبارہ سے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر کیا ہو گا۔ یقیناً چین کے ساتھ سمجھوتہ زیادہ سخت ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کی رسد  کی زنجیر ٹوٹ جائے گی  اور روزگار اور دولت ختم ہو جائے گی۔

دوسری طرف ٹرمپ نے امریکہ کی طرف بڑھتے ہوئے ڈوریان  طوفان کی وجہ سے دورہ پولینڈ منسوخ کرنے کے باوجود گالف کھیل کر وقت گزارنے  کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنانے پر لندن کے بلدیہ مئیر صادق خان کو بھی ٹویٹ کے ذریعے جواب دیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ "صادق خان لندن کے نااہل بلدیہ مئیر ہیں۔  میں نے گالف کھیلا ہے لیکن دیگر سیاست دانوں نے بھی  گھنٹوں تک ورزش کر نے اور کئی ہفتوں کی تعطیلات  کرنے میں وقت گزارا ہے۔ مثلاً سابق صدر باراک اوباما ان حالات میں ہوائی جائیں گے"۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ "خان کو لندن میں مکمل طور پر قابو سے نکلتے ہوئے چاقو حملوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔ انسان گلیوں میں چلنے سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔ صادق خان انتہائی خطرناک بلدیہ مئیر ہیں  اور انہیں ہمارے کاموں سے دُور رہنا چاہیے"۔



متعللقہ خبریں