روس: دھماکے کے بعد جوہری اخراج کی نشاندہی

روس میں رواں مہینے کے آغاز میں فوجی یونٹ میں ہونے والے دھماکے کے بعد علاقے میں جوہری اخراج کی نشاندہی

1258527
روس: دھماکے کے بعد جوہری اخراج کی نشاندہی

روس میں رواں مہینے کے آغاز میں فوجی یونٹ میں ہونے والے دھماکے کے بعد علاقے میں جوہری اخراج کی نشاندہی کی گئی ہے۔

روس کے محکمہ موسمیات روشے ڈرومٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آہرانگلیسک کے شہر سیوروڈ ونسک میں واقع فوجی یونٹ میں دھماکے کے بعد علاقے میں تابکاری کے بادل کی نشاندہی کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق دھماکے کے بعد بننے والا بادل مختلف آئسوٹوپک  پر مشتمل تھا۔

مزید کہا گیا ہے کہ  علاقے میں تابکاری کی سطح  مختصر وقت کے لئے بلند ہوئی اور اس کے بعد دوبارہ معمول پر آ گئی ہے۔

روس کی ایٹمی توانائی ایجنسی  روزا ٹوم  کے مطابق سیوروڈ ونسک  کی فوجی یونٹ کا دھماکہ "ریڈیو آئسوٹوپک پاور  سپلائی"  میں حادثے کی وجہ سے ہوا ہے۔ حادثے کے وقت  اس "ریڈیو آئسوٹوپک پاور  سپلائی" کو محلول ایندھن والی راکٹ موٹر میں استعمال کیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ دھماکے کی وجہ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور روسی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی بعض خبروں میں دھماکے کے بعد علاقے میں جوہری اخراج  کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی تھیں۔



متعللقہ خبریں