قبل ازوقت انتخابات کا مطلب موجودہ اقتدار کی غلطیوں پر پردہ ڈالنا ہوگا:خوان گویڈو

وینیزویلا میں خود ساختہ  صدر  خوان گویڈو  نے  کہا ہے کہ  اگر یہ انتخابات ہوئے تو جان لیجیئے کہ یہ صاحب اقتدار لوگوں کی ماضی میں سرزد  کردہ سیاسی غلطیوں کو جائز قرار دینے کے مترادف ہوگا

1257635
قبل ازوقت انتخابات کا مطلب موجودہ اقتدار کی غلطیوں پر پردہ ڈالنا ہوگا:خوان گویڈو

 وینیزویلا میں خود ساختہ  صدر  خوان گویڈو  نے  کہا ہے کہ   حزب اختلاف کی جماعتیں ملک میں قبل از وقت انتخابات  میں حصہ نہیں لیں گی ۔

 ایسو سی ایٹڈ پریس  کے مطابق، گویڈو نے کہا کہ  صدر نکولس مادورو کی پارٹی   کا اقتدار پر رہتےہوئے  قبل از وقت انتخابات کا   پروگرام بنانا بے معنی ہوگا۔

 گویڈو نے کہا کہ   اگر یہ انتخابات ہوئے تو جان لیجیئے کہ      یہ   صاحب اقتدار لوگوں    کی ماضی میں سرزد  کردہ سیاسی غلطیوں کو جائز قرار دینے کے مترادف ہوگا۔

 واضح رہے کہ  مادورو انتظامیہ نے   پارلیمانی اختیارات کو محدود کرنے کی غرض سے    اسپیکر کےلیے دیوس دادہ کابیلو کو مقرر کر رکھا ہے  جنہوں نے  عنقریب  قبل از وقت انتخابات کروانے کا عندیہ دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں