سوڈان: خود مختار کونسل کی تشکیل 48 گھنٹوں کےلیے روک دی گئی

بتایا گیا ہے کہ حزبِ اختلاف کے اتحاد برائے آزادی اور تبدیلی کا کونسل کے لیے اپنے 5 ارکان کے ناموں پر اتفاق نہیں ہوا جس ہر اس کی تشکیل دو روز کےلیے ملتوی کر دی گئی ہے

1254706
سوڈان: خود مختار کونسل کی تشکیل 48 گھنٹوں کےلیے روک دی گئی

سوڈان میں حزب اختلاف کی درخواست پر مجوزہ خودمختار کونسل کی تشکیل 48 گھنٹے کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔

سوڈان کی حکمراں عبوری فوجی کونسل نے آج  ایک بیان میں کہا ہے کہ حزبِ اختلاف کے اتحاد برائے آزادی اور تبدیلی کا کونسل کے لیے اپنے 5 ارکان کے ناموں پر اتفاق نہیں ہوا ہے  لہذا    ہم نے  اتفاق رائے سے اپنے ان ارکان کے انتخاب تک کونسل کی تشکیل ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔

قبل ازیں گز شتہ روز یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ حزبِ اختلاف نے باہمی سمجھوتے کے تحت قائم ہونے والی خود مختار کونسل کے لیے اپنے 5 ارکان نامزد کردیے ہیں۔ سوڈان کے موجودہ عبوری حکمراں اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان کے زیر قیادت گیارہ  رکنی اس نئی خودمختار کونسل نے آج حلف اٹھانا تھا۔

 واضح رہے کہ حکمراں عبوری فوجی کونسل کی قیادت اور حزبِ اختلاف کے لیڈروں کے درمیان ہفتے کے روز عبوری مدت کے لیے شراکت اقتدار کا ایک سمجھوتا طے پایا تھاجس کے تحت پہلے عبوری حکومت تشکیل دی جارہی ہے اور پھر بتدریج ملک میں نئے عام انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگی۔

 

 



متعللقہ خبریں