سوڈان میں بارشیں اور سیلاب جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں

شدید بارشوں سے مکانات کے منہدم ہونے اور سیلاب  کی زد میں آنے سے 46 افراد لقمہ اجل بنے ہیں

1253452
سوڈان میں بارشیں اور سیلاب جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں

سوڈان  میں شدید بارشوں  سے پیدا ہونے والے سیلاب کی لپیٹ میں آتے ہوئے گزشتہ 2 روز  میں 46 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قائمقام وزیرِ صحت سلیمان عبدل جبار  نے سرکاری خبر رساں ایجنسی صونا  کو اپنے بیا  ن  میں بتایا ہے کہ 18 صوبوں میں سے 16 کو متاثر کرنے والی سیلاب کی آفت  سے  ابتک 9 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے ، جن میں سے 595 مکمل طور پر مسمار ہو گئے ہیں جبکہ 3 ہزار کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

عبدل جبار نے بتایا ہے کہ شدید بارشوں سے مکانات کے منہدم ہونے اور سیلاب  کی زد میں آنے سے 46 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

خیال رہے کہ سوڈان میں ماہ اگست  میں شدید بارشیں  پڑتی ہیں  اور گزشتہ برس  اسی دورانیہ میں سیلاب  سے  43  افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں