امریکی ایجنڈے کے لیے اتنا بڑا خطرہ ہوں معلوم نہ تھا: جواد ظریف

واشنگٹن انتظامیہ نے ایرانی وزیرخارجہ کے امریکہ میں اثاثے منجمد کردیے جس کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ مجھ پر اور اہلخانہ پر پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ میری ایران کے علاوہ کہیں کوئی جائیداد نہیں ہے

1245820
امریکی ایجنڈے کے لیے اتنا بڑا خطرہ ہوں معلوم نہ تھا: جواد ظریف

واشنگٹن انتظامیہ   نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کے امریکہ میں اثاثے بھی منجمد کردیے جبکہ ردعمل میں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کی امریکہ  میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔

خبر کے مطابق امریکہ  نے ایرانی وزیرخارجہ پر پابندیاں عائد کردیں اور جوادظریف کے غیرملکی دوروں میں کمی پربھی غور کررہا ہے۔

دوسری جانب ردعمل کے طور پر ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ مجھ پر اور اہلخانہ پر پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ   میری ایران کے علاوہ کہیں کوئی جائیداد نہیں ہے۔

انہوں  نے ٹویٹ کیا کہ مجھے ہدف بنانے کا مقصد یہ ہے کہ  میں  عالمی سطح پر ایران کا اہم ترجمان ہوں اور  کیا سچ اتنا تکلیف دہ ہوتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کا مجھ پر یا میرے اہل خانہ  پر کوئی اثر نہیں ہوگا  میری ایران کے علاوہ نہ کہیں دلچسپی ہے اور نہ جائیداد ہے۔

جواد ظریف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مجھے امریکی ایجنڈے کے لیے اتنا بڑا خطرہ سمجھنے کا شکریہ۔۔۔۔

 



متعللقہ خبریں