قومی خفیہ سروس کی صدارت کے امیدوار جان ریٹ کلیف ہیں، صدر ٹرمپ

امریکی صدر نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیکساس سے ممبرِ کانگرس اور سابق اٹارنی  جان ریٹ کلیف کو خفیہ سروس  کی صدارت سونپی جائیگی

1243922
قومی خفیہ سروس کی صدارت کے امیدوار جان ریٹ کلیف ہیں، صدر ٹرمپ

متحدہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ریپبلیکنز کے کانگرس رکن جان ریٹ کلیف کو قومی خفیہ سروس کی ڈائریکٹریٹ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

امریکی صدر نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیکساس سے ممبرِ کانگرس اور سابق اٹارنی  جان ریٹ کلیف کو خفیہ سروس  کی صدارت سونپی جائیگی۔

ان کا کہنا ہے کہ تاحال قومی خفیہ سروس کے ڈائریکٹر جنرل جان کوٹس 15 اگست سے اپنے عہدے سے علیحدگی  اختیار کریں گے ،  میں  ان کی احسن خدمات کا شکر گزار ہوں اور ان کی جگہ قائمقام صدرکا اعلان عنقریب کر دیا جائیگا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے امیدوار ریٹ کلیف  کو یہ عہدہ سنبھالنے کے لیے سینٹ سے منظوری لینی ہو گی۔

 

 



متعللقہ خبریں