ٹرمپ کی ریپبلکن سینیٹرز سے ملاقات، ایس-400 نظام کی ترکی فراہمی پر غور

امریکی صدر دونالڈ ٹرمپ نے  ریپبلیکن سینیٹرز کے ساتھ   ترکی کو ملنے والے ایس -400 دفاعی نظام سے متعلق  غور کیا جو کہ 1 گھنٹہ جاری رہا

1241175
ٹرمپ کی ریپبلکن سینیٹرز سے ملاقات، ایس-400 نظام کی ترکی فراہمی پر غور

 امریکی صدر دونالڈ ٹرمپ نے  ریپبلیکن سینیٹرز کے ساتھ   ترکی کو ملنے والے ایس -400 دفاعی نظام سے متعلق  غور کیا ۔

وائٹ ہاوس  کے ایک بند کمرے میں ہونے والی یہ  ملاقات  1 گھنٹہ جاری رہی جس میں  لینڈسے گراہام، ٹام کاٹن، مچ میک ڈونل،رینڈ پال  ،مارکو روبیو اور جیمز ریش   شامل تھے  البتہ اس ملاقات کے بارے میں کسی قسم کا  پریس بیان نہیں دیا گیا ۔

واضح رہے کہ  ٹرمپ نے اپنے حالیہ  بیانات میں اوباما انتظامیہ کو       تنقید کا نشانہ بناتےہوئے   ترکی کے حوالے سے غلطیوں کا  مرتکب قرار دیا  تھا  اور کہا تھا کہ   فی الوقت  ترکی پر پابندیاں زیر غور نہیں ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں