میکسیکو: بھوک پیاس اور پردیس، پولیس 150 مہاجرین کی مدد کو پہنچ گئی

میکسیکو میں وفاقی پولیس  نے ایک ٹرک کے پیچھے کئی روز سے بھوکے پیاسے رکھے گئے 150 مہاجرین کو تحویل میں لے لیا

1241446
میکسیکو: بھوک پیاس اور پردیس، پولیس 150 مہاجرین کی مدد کو پہنچ گئی

میکسیکو میں وفاقی پولیس  نے ایک ٹرک کے پیچھے کئی روز سے بھوکے پیاسے رکھے گئے 150 مہاجرین کو تحویل میں لے لیا۔

پبلک سکیورٹی ڈپارٹمنٹ  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مہاجرین  کا ٹرک صوبہ ویراکروز میں ایک موٹر وے پر  پولیس کی پیٹرولنگ گاڑی سے ٹکرانے کی شکل میں اپنی لائن سے نکل آیا۔

مشتبہ محسوس ہونے  پر پولیس نے گاڑی کو کنارے پر روک لیا۔

بیان کے مطابق ٹرک بظاہر  سبزیوں اور پھلوں سے لدا محسوس ہو رہا تھا لیکن اس کے پچھلے حصے سے مدد کی آوازیں سنائی دینے پر پولیس کو  کئی دن سے بھوکے پیاسے رکھے گئے  150 مہاجرین سے سامنا ہوا۔

ایکواڈور سے 6 افراد کے علاوہ مہاجرین میں سے اکثریت گوئٹے مالا، ہونڈرس اور السلواڈور  سے ہے  جن میں 66 بچے اور 36 عورتیں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ میکسیکو پولیس حالیہ ہفتوں کے دوران بظاہر بوجھ سے لدے ٹرکوں سے سینکڑوں مہاجرین کو بازیاب کر چکی ہے۔



متعللقہ خبریں