امریکی ایوان نمائندگان: جمال خاشقجی کےقاتلوں کو منظرِ عام پر لایا جائے

ایوانِ نمائندگان کی جنرل کمیٹی میں دو مختلف رائے دہی میں ممبران ِ ایوان نے سعودی انتظامیہ کو ہدف بنایا ہے

1236416
امریکی ایوان نمائندگان: جمال خاشقجی کےقاتلوں کو منظرِ عام پر لایا جائے

امریکی ایوان ِ نمائندگان  نے سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے قتل کے ذمہ داروں  کو منظرِ عام پر لانے  کا مطالبہ کرنے والے اور علاوہ ازیں سعودی عرب  کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے کی مذمت کرنے والے  دو بلوں کی منظوری دے دی ہے۔

ایوانِ نمائندگان کی جنرل کمیٹی میں دو مختلف رائے دہی میں ممبران ِ ایوان نے سعودی انتظامیہ کو ہدف بنایا ہے۔

روزنامہ  واشنگٹن پوسٹ کے  کالم  نگار جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ داروں یا پھر اس کے قتل کے حکام دینے والوں کو ان کے کیفرِ کردار تک پہنچانے کی سفارش کرنے والے بل کی 7 کے مقابلے میں 405 ووٹوں سے منظوری   دی گئی۔

اس بل میں امریکی قومی خفیہ سروس  کی ڈائریکٹریٹ جنرل مذکورہ قتل کے ذمہ داروں کو رائے عامہ کے سامنے افشا کرنے اور ان افراد پر دوسرے ملکوں کی سیرو سیاحت پر پابندی عائد کیے جانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایوان ِ نمائندگان  نے ایک دوسری رائے دہی میں سعودی عرب کی بعض اکٹیوسٹ  خواتین کو جیل میں بند کیے جانے کی مذمت کرنے والے ایک دوسرے بل کی بھی منظوری دی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی کانگرس نے سے اس سےپیشتر خاشقجی کے قتل میں ولی عہد پرنس محمد بن سلمان  کےملوث ہونے یا نہ ہونے کو آشکار کیے جانے کا مطالبہ کرنے والے ایک بل کو  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجا تھا ، تاہم ٹرمپ نے قانونی طور پر جواب دہی  کی ضرورت ہونے والے 120 دن کی مدت  میں کانگرس کو کسی قسم کا جوابی خط نہیں بھیجا تھا۔



متعللقہ خبریں