قتل کیے جانے والےافراد کی تعداد جنگ میں مارے جانے والوں سے زیادہ ہے: تازہ رپورٹ

ایک رپورٹ کے مطابق ،  سن 2017  کے دوران دنیا بھر میں 4 لاکھ 64 ہزار افراد قتل کیے گئے جس کے بر عکس اسی سال   89 ہزار سے زائد افراد جنگ کی اور 25 ہزار  دہشتگردی  کی بھینٹ چڑھ گئے

1232634
قتل کیے جانے والےافراد کی تعداد جنگ میں مارے جانے والوں سے زیادہ ہے: تازہ رپورٹ

اقوام متحدہ  کے ادارے برائے انسداد منشیات و جرائم   کی ایک رپورٹ کے مطابق ،  سن 2017  کے دوران دنیا بھر میں 4 لاکھ 64 ہزار افراد     قتل کیے گئے     جس کے بر عکس اسی سال   89 ہزار سے زائد افراد جنگ کی اور 25 ہزار  دہشتگردی  کی بھینٹ چڑھ گئے۔

 رپورٹ   میں  اس بات کی جانب توجہ دلوائی گئی ہے  کہ    قتل  کیے جانے والے افراد کی تعداد  جنگ  میں ہلاک ہونے والوں سے  5 گنا زیادہ رہی ہے ۔

 دنیا بھر میں   قتل کی واردات کا  19 فیصد منظم جرائم کے نتیجےمیں  سامنے آیا جن کی   اکثریت لاطینی امریکہ میں  رونما ہوئی ۔

  قتل کی وارداتوں  میں کمی کے لحاظ سے ایشیا یورپ اور وسطی و جنوبی پیسیفیک ممالک سر فہرست رہے ۔


ٹیگز: #رپورٹ , #قتل

متعللقہ خبریں