لیبیا کی صورتحال سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

لیبیا میں ایک مہاجر کیمپ پر ہونے والے فضائی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے  ایک ہنگامی  اجلاس منعقدکیا  ہے

1229932
لیبیا کی صورتحال سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

لیبیا میں ایک مہاجر کیمپ پر ہونے والے فضائی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے  ایک ہنگامی  اجلاس منعقدکیا  ہے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز اس حملے میں  44 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

15 رکنی سلامتی کونسل اس حوالے سے ایک مذمتی قرارداد منظور کرنا چاہتی ہے لیکن اس پر ابھی تک اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے ۔

 دو گھنٹے کے اجلاس کے بعد برطانیہ نے کونسل میں قرارداد کا مسودہ پیش کیا جس میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے  جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ  نے اس مسودے کو مسترد کر دیا ہے لیکن  اس کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  اقوام متحدہ اور یورپی یونین پہلے ہی اس حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں