روس: طیارہ اتر نےکے دوران حادثے کا شکار،2 پائلٹ ہلاک،22 مسافر زخمی

روس  کی نیم خود مختار جمہوریہ  بوریاتیا  میں ایک مسافر طیارہ    بے قابو ہو کر  رن وے سے  اتر گیا جس کے نتیجے میں  2پائلٹ ہلاک اور 22 مسافر زخمی ہو گئے

1225947
روس: طیارہ اتر نےکے دوران حادثے کا شکار،2 پائلٹ ہلاک،22 مسافر زخمی

روس  کی نیم خود مختار جمہوریہ  بوریاتیا  میں ایک مسافر طیارہ    بے قابو ہو کر  رن وے سے  اتر گیا جس کے نتیجے میں  2پائلٹ ہلاک اور 22 مسافر زخمی ہو گئے۔

 روسی  ذرائع ابلاغ کے مطابق ، یہ  حادثہ نج نیان گارسک  سے اولان  اودے جانے والی ایک پرواز کو پیش آیا    جو کہ  پرواز کے تھوڑی دیر بعد ہی   ہنگامی طور پر واپس  اترنے کی  کوشش کر رہی تھی ۔

 An -24 قسم کا یہ  طیارہ   اترنے کے  فوراً بعد  ایک عمارت سے ٹکرا گیا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی ۔

 بتایا گیا ہے کہ طیارے میں 40 مسافر سوار تھے  جن میں سے 22 زخمی  جبکہ 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں