مڈاغسکر: جشن آزادی کی تقریب میں بھگدڑ15 ہلاک،درجنوں زخمی

مشرقی افریقی ملک  مڈاغسکر  میں  جشن آزادی  کے موقع پر بھگدڑ مچ گئی  جس کے نتیجے میں  15 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے

1226024
مڈاغسکر: جشن آزادی کی تقریب میں بھگدڑ15 ہلاک،درجنوں زخمی

مشرقی افریقی ملک  مڈاغسکر  میں  جشن آزادی  کے موقع پر بھگدڑ مچ گئی  جس کے نتیجے میں  15 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔

 خبر کےمطابق ، دارالحکومت انتاناناریوو میں واقع مہا مسینا اسٹیڈئیم میں  ملک  کا 59 واں جشن آزادی منایا جا رہا تھا جس کے دوران بھگدڑ مچ گئی ۔

 فوجی پریڈ کے اختتام  پر  ہزاروں افراد نے  کانسرٹ  دیکھنے کی خاطر مرکزی دروازے کا  رخ کیا جہاں بھگدڑ مچی  جس میں  15 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوئے۔

 صدر  آندرے راجولینا نے  ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے  تعزیت کا اظہار اور زخمیوں  کی جلد شفا یابی کی امید ظاہر کی ہے ۔

 اس سے پیشتر سن 2018 میں بھی افریقی کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے مڈاغسکر –سینیگال میچ کے دوران 40 افراد بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہو گئے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں