جلد ہی امارات اور سعودی عرب کا دورہ کروں گا: مائیک پومپیو

امریکی وزیرخارجہ نےایک بیان میں کہا ہے کہ وہ جلد ہی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے تاکہ ایران کے ساتھ جاری بحران کے حل کی تجاویز پر اتفاق رائے پیدا کی جا سکے

1223798
جلد ہی امارات اور سعودی عرب کا دورہ کروں گا: مائیک پومپیو

امریکی وزیرخارجہ نےایک بیان میں کہا ہے کہ وہ جلد ہی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے تاکہ ایران کے ساتھ جاری بحران کے حل کی تجاویز پر اتفاق رائے پیدا کی جا سکے۔

 پومپیو کا کہنا ہےکہ سعودی عرب  اور امارات کا دورہ خطے میں امریکی دوستوں کے درمیان  مضبوطاتحاد کا ثبوت ہوگا۔

خبر کے مطابق، واشنگٹن سے روانگی سے قبل مائیک پومپیونے صحافیوں کو بتایا کہ وہ منگل  سے  بھارت کے دورے پرروانہ ہوں‌گے جس کےبعد وہ سعودی عرب اورا متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کریں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سعودیہ اور امارات کی قیادت سےملاقات کے دوران ہم ایران کے معاملے میں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور ایک موقف اختیار کرنے پر بات چیت کریں‌گے۔

 اس کے علاوہ ایران کے خلاف عالمی اتحاد تشکیل دینے کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں‌ نے کہا کہ واشنگٹن حکومت ، ایران کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کے لیےتیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مُجھے پورا یقین ہے کہ ایران بات چیت کے لیے تیار ہو جائے گا، ہم بامقصد مذاکرات شروع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

قبل ازیں،گزشتہ  ہفتے کے روز مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ اُن کا ملک ایران پر تشدد ترک کرنے اور سفارتی  کوششوں  کی طرف آنے کے لیے اقتصادی دباو بڑھاتا رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں