مالی: دیہاتوں میں اندھا دھند فائرنگ،درجنوں ہلاک وزخمی

افریقی ملک مالی میں دو دیہات پر کیے جانے والے حملوں کے نتیجے میں41 افراد ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے

1221152
مالی: دیہاتوں میں اندھا دھند فائرنگ،درجنوں ہلاک وزخمی

افریقی ملک مالی میں دو دیہات پر کیے جانے والے حملوں کے نتیجے میں41 افراد ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تھی جو کافی دیر تک جاری رہی۔

 ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق نسلی گروپ ڈوگون سے ہے۔

 متاثرہ خطے میں کاشت کار ڈوگون اور گلہ بان فولبے قبائل کے درمیان خونریز جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں  جن کا سبب قابل کاشت زمین اور سرسبز علاقوں کی ملکیت  ہوتا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں